Monday, September 16, 2024

مزار شریف ایئربیس پر طالبان کےحملےکےبعد وزیردفاع اورآرمی چیف مستعفی ہوگئے

مزار شریف ایئربیس پر طالبان کےحملےکےبعد وزیردفاع اورآرمی چیف مستعفی ہوگئے
April 24, 2017
کابل (ویب ڈٰیسک )افغان صوبے مزار شریف میں ائیر بیس پر طالبان کے حملے  کے بعد وزیر دفاع اور آرمی چیف مستعفی ہوگئے۔ تفصیلا تکےمطابق مزار شریف میں جمعہ کو  افغان فوج کے بیس پر طالبان کے حملےمیں ایک سوستر سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔فوجی وردیو ں میں ملبوس حملہ آوروں نے  نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے اور کینٹین جانے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا تھا۔حملے کے بعد وزیر دفاع اور آرمی چیف پر مستعفی ہونے کیلئے دبائو بڑھتا جارہا تھا ۔ مستعفی افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شہیم  بائیس مئی دو ہزار پندرہ جبکہ عبداللہ حبیبی بیس جون دوہزار سولہ  سے اپنے اپنے  عہدوں  پر فائز تھے ۔صدر اشرف غنی نے دونوں کے استعفے قبول کرلیے ہیں۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق  صدر اشرف غنی نے طارق شاہ بہرامی کو وزراتِ دفاع کا نگران وزیرِ جبکہ جنرل  شریف یفتلی کو نیا فوجی سربراہ تعینات  کردیا  ہے۔ ادھرامریکی وزیر دفاع جیمزمیٹیس غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے ہیں جہاں وہ افغان قیادت سے خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔