Friday, May 17, 2024

مزار حضرت لعل شہباز قلندر ؒ میں داخلہ بند ہونے پر زائرین مشتعل، مین گیٹ توڑ ڈالا

مزار حضرت لعل شہباز قلندر ؒ میں داخلہ بند ہونے پر زائرین مشتعل، مین گیٹ توڑ ڈالا
April 1, 2021

سیہون شریف (92 نیوز) سیہون شریف میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، مزار حضرت لعل شہباز قلندر ؒ میں داخلہ بند ہونے پر زائرین مشتعل ہوگئے۔ مشتعل زائرین نے لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار کا ۔مین گیٹ۔ توڑدیا۔

مشتعل زائرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھر برسائے گئے، موٹرسائیکلیں بھی جلا ڈالیں۔

درگاہ سے ملحقہ علاقوں میں تمام کاروباری مراکز بند کر دئیے گئے، مشتعل زائرین نے دوبارہ جمع ہو کر درگاہ کے مرکزی گیٹ کو ایک مرتبہ پھر سے ڈنڈوں اور اینٹوں سے توڑ دیا۔