Friday, April 19, 2024

مزار اقبال پر یوم آزادی کی مناسبت سے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد

مزار اقبال پر یوم آزادی کی مناسبت سے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد
August 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) مزار اقبال پر یوم آزادی کی مناسبت سے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ پاک رینجرز نے گارڈز کے فرائض  پاک فوج کے  سپرد کئے ۔ بینڈ کی دھنوں پر مخصوص انداز سے چلتے ہوئے پاکستان فوج کے دستے نے مزار اقبال پر پوزیشن سنبھالی۔  مزار اقبال  یوم آزادی  مناسبت  گارڈز  تبدیلی  انعقاد یوم آزادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہانوں نے مزار اقبال پر  پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری 72 یوم آزادی کشمیریوں کے نام ہے۔ دنیا کو بتا دیں گے کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم کشمیر کیساتھ ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ  کشمیرکی آزادی تک ہما کشمیریوں کیساتھ رہیں گے۔ آج ہم یوم کشمیر منا رہے ہیں کل ہم یوم سیاہ منائیں گے ۔ تقریب میں شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جنہوں نے پاکستانی پرچموں کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی تھامے ہوئے تھے ۔ کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ٹیبلوں اور  ترانے بھی پیش کیے گئے۔