Tuesday, May 21, 2024

مزار اقبال ؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، پاک فضائیہ کے دستے نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

مزار اقبال ؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، پاک فضائیہ کے دستے نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
March 23, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں مزار اقبال ؒ پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، مزارِ اقبالؒ پر پاک فضائیہ کے خصوصی حفاظتی دستے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مزار اقبالؒ  پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب  ہوئی ، محفوظ شہید گیریژن پارک میں پاک فوج کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی،ڈی جی رینجرز پنجاب،ایئر وائس مارشل نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سےہوا،پاک فوج کے چاک و جوبند دستے نے سلامی دی،فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار اقبالؒ پر گارڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب  ہوئی ، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کے مزار پر حفاظتی فرائض سنبھالے، تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار پر پھول چڑھائے۔
ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،تقریب میں شریک ننھے بچوں نے بھی شرکت کی اور یوم پاکستان پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
کورونا وباء کےباعث گریٹر اقبال پارک اور مزار اقبالؒ کو عام شہریوں کے لئےبند کردیا گیا۔