Friday, March 29, 2024

مزاحیہ اداکار گوئٹے مالا کا صدر بن گیا

مزاحیہ اداکار گوئٹے مالا کا صدر بن گیا
October 26, 2015
گوئٹے مالا سٹی (ویب ڈیسک) گوئٹے مالا میں ٹی وی کے سابق مزاحیہ اداکارجمی موریلز ملک کے صدر منتخب ہونے جا رہے ہیں اور ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق چالیس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک انہیں تہتر فیصد ووٹ پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مالیاتی سکینڈلز کی زد میں آنے کے بعد گوئٹے مالا کے سابق صدر کو عہدے سے استعفا دینا پڑا تھا جس کے بعد نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر ساندرا توریز اور جمی موریلز سمیت چودہ امیدوار میدان میں تھے لیکن کوئی بھی پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کر پایا۔ دوسرے مرحلے میں موریلز اور ساندرا آمنے سامنے تھے لیکن عوام سیاستدانوں پر اس قدر برہم تھے کہ انہوں نے سابق مزاحیہ اداکار کو ووٹ ڈالا۔ ساندرا سابق صدر الویرو کی اہلیہ ہیں۔ جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو چالیس فیصد ووٹ گنے جانے تک جمی موریلز کو تہتر فیصد ووٹ ملے جبکہ ساندرہ صرف پچیس فیصد ووٹ حاصل کر پائیں۔