Friday, April 26, 2024

مریم کے خطاب کے فوری بعد ہی کارکن واپس چل دیے

مریم کے خطاب کے فوری بعد ہی کارکن واپس چل دیے
December 14, 2020

لاہور (92 نیوز) مریم نواز کے جلسے کے فوری بعد ہی کارکنوں نے واپسی شروع کر دی ،بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمان کے خطاب کےدوران جلسہ گاہ کا بڑا حصہ خالی ہوچکا تھا،کارکنوں نے وہاں موجود سامان کو مال غنیمت سمجھ لیا ،جس کے ہاتھ جو آیا اٹھا کر چلتا بنا۔

پی ڈی ایم کے جلسے میں مریم نواز کے خطاب کےبعد ہی کارکنوں نے واپسی  کی راہ لے لی ، مریم نواز کی تقریر ختم ہوئی تو کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ سے جانا شروع ہوگئی ،بلاول اور مولانا کے خطاب کےدوران جلسہ گاہ تقریباًآدھا خالی ہوگیا۔

جلسے میں عجیب وغریب مناظر بھی دیکھنے کو ملے،  کارکنوں نے کرسیوں کو مال غنیمت سمجھ لیااورجلسہ گاہ سے خالی کرسیاں اٹھا کر فرار ہوگئے، جس کے ہاتھ جتنی کرسیاں آئیں  لے کر چلتا بنا۔

پی ڈی ایم کے کارکنوں نے قانون کا مذاق بنا لیا اورپابندی کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان پر چڑھ گئی۔