Sunday, May 12, 2024

مریم کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

مریم کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کی ضمانتیں منظور
August 13, 2020
لاہور (92 نیوز) مریم نواز کی پیشی کی موقع پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کے 58 گرفتار کارکنوں کو 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ادھر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی میں ملوث ایم این اے سیف الملوک سمیت5 افراد نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرا لی۔