Friday, April 26, 2024

مریم کو پتہ ہونا چاہیے نئے پاکستان میں راج کماری کی حکومت ختم ہو چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان

مریم کو پتہ ہونا چاہیے نئے پاکستان میں راج کماری کی حکومت ختم ہو چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان
June 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا مریم کو پتہ ہونا چاہیے یہ نیا پاکستان ہے، راج کماری کی حکومت ختم ہوچکی ہے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں انکوائری کمیشن بننے پر ان کی چیخیں جائز ہیں آہ و بکا ثابت کررہی ہے کہ عمران خان کے تیر نشانے پر لگے ہیں۔ وزیراعظم کہہ چکے کہ چاہے جان بھی چلی جائے، ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مریم نواز قوم کے سامنے کس سچ کی بات کر رہی ہیں۔ یہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہے ۔ ان لوگوں نے چارٹر آف کرپشن پر دستخط کیے تھے۔ شہباز گل نے کہا احتساب کمیشن بننے کے اعلان کے بعد چوروں کا ٹولہ حواس باختہ ہو گیا۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کا نارووال کے علاقے ظفر وال میں جلسہ ہوا۔ نائب صدر مریم نواز کا جلسہ گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پنڈال بھی سج گیا۔ جلسے سے مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مریم نواز نے ظفر وال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن چوری کرکے آنے والا عوام کے لئے کھڑا نہیں ہوسکتا ، جن کی اپنی حیثیت نہ ہو ان کے منہ سے این آر او کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کو اقامہ جیسے مذاق پر ہٹا کر ملک کی تباہی کی بنیاد رکھی گئی۔ نیازی کو صرف گو نہیں کرنا ،گھر تک چھوڑ کر آنا ہے۔ مریم نواز بولیں بجٹ میں عوام پر قیامت ٹوٹی۔ زندگی بھر دوسروں پر پلنے والوں  کو احساس نہیں 15 ہزار میں ایک خاندان کیسے گزارہ کرتا ہے۔