Friday, May 10, 2024

مریم کا حکومت ختم ہونے کا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ، فیاض چوہان

مریم کا حکومت ختم ہونے کا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ، فیاض چوہان
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز کا حکومت ختم ہونے کا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  مریم نواز وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں ،حمزہ نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے،شریف خاندان خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،یہ اپوزیشن  ملک کو کیا متحد رکھے گی ۔ن لیگ نے ہمیشہ دکھاوے کے منصوبے بنا کر حقیقی ریفارمز کا گلا گھونٹا۔