Friday, April 26, 2024

مریم نواز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار

مریم نواز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار
August 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مریم نواز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کو گھر میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی مسلسل نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

مریم نواز کے روزانہ کی بنیاد پر خون کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ نواز شریف مریم نواز کی بیماری پر ڈاکٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ شریف خاندان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق مریم نواز کا کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو عالمی معیار کا طبی ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے۔ کورونا کے شدید حملے کے باعث 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور نرسیں مریم نواز کا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔