Saturday, April 27, 2024

مریم نواز کے ن لیگ کی نائب صدر بننے پر پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ ‏

مریم نواز کے ن لیگ کی نائب صدر بننے پر پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ ‏
May 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز کے مسلم لیگ ن کی نائب صدر بننے پر پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومتی جماعت نے عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا ہے کہ سزا یافتہ شخص کو پارٹی عہدہ کیسے دیا جاسکتا ہے۔

ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں، مریم نواز کو نائب صدر بنا دیا گیا

مسلم لیگ ن میں عہدوں کی تقسیم پر مریم  کو نائب صدر کاعہدہ ملنے پرتحریک انصاف نے اعتراض اٹھا دیا ، شاہ محمود قریشی میدان میں آگئے ، عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا موقف ہے کہ مریم عدالت سے سزا یافتہ ہیں ، انہیں سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ، ایسی صورتحال میں مریم نواز کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا۔ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ ہر سطح پر اٹھایا جائے گا،  انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور وکلا سے مشاورت شروع کردی۔