Monday, September 16, 2024

مریم نواز کے قافلے کی گاڑی کی لیگی رہنما کو ٹکر ، چودھری ریاض شدید زخمی

مریم نواز کے قافلے کی گاڑی کی لیگی رہنما کو ٹکر ، چودھری ریاض شدید زخمی
February 16, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کے قافلے کی گاڑی نے لیگی رہنما کو ٹکر مار دی جس سے چودھری ریاض شدید زخمی ہو گئے ۔
اوورسپیڈنگ میں مریم نواز کا قافلہ نواز شریف کے قافلے سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا ۔
معاملہ کچھ یوں ہوا کہ مریم نواز مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں شرکت کےلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں ۔ جونہی ان کا قافلہ ایئرپورٹ سے باہر نکلنے لگا تو قافلے میں شامل گاڑیوں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور ایک گاڑی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری ریاض کو ٹکر مار دی ۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ چوہدری ریاض زمین پر گر پڑے جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی اورخون بہنے لگا ۔
گاڑی میں پنجاب اسمبلی کی رکن عظمیٰ بخاری بھی سوار تھیں ۔ زخمی ہونے والے چوہدری ریاض کو مرہم پٹی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اس سے پہلے جی روڈ یاترا کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شریک گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جان سے گیا جبکہ احتساب عدالت پیشی کے موقع پر بھی نوازشریف کی گاڑی دو مرتبہ راہگیروں کو ٹکر مار چکی ہے ۔