Sunday, May 12, 2024

مریم نواز کے قافلے سے جو پتھر مارے گئے وہ شہبازشریف کی سیاست کو لگے ، شیخ رشید

مریم نواز کے قافلے سے جو پتھر مارے گئے وہ شہبازشریف کی سیاست کو لگے ، شیخ رشید
August 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا مریم نواز کے قافلے سے جو پتھر مارے گئے وہ نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو لگے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا شہباز شریف کو مریم نواز پھنسانے جارہی ہیں۔ شہباز شریف اپنی تاش لگاتا ہے مریم نواز بکھیر دیتی ہیں۔ اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہی ہو گا۔ ذخیرہ اندوزوں کے بُرے دن شروع ہو چکے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ ایم ایل ون انقلاب لائے گا۔ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ شیخ رشید بولے عثمان بزدار کو کچھ نہیں ہو گا،عثمان بزدار قائم دائم ہے۔ قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بہت سے لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں،  وزیراعظم عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں مگر ان کو این آراو نہیں ملے گا۔آج باتیں کرنے والے بہت سے لوگ نیب زدہ ہیں۔ گارنٹی سے کہتا ہوں عمران خان کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے مگر ان کو این آراو نہیں ملے گا۔ ان کی خواہشیں بارآور نہیں ہوں گی۔ عمران خان کی حکومت میں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔