Thursday, March 28, 2024

مریم نواز کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے ، فیاض الحسن چوہان

مریم نواز کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے ، فیاض الحسن چوہان
July 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر  فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے ۔ لاہور میں نیوز کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ، تین بار ہارٹ اٹیک کا جھوٹ بولا گیا، کہتے ہیں شوگر کے مریض ہیں،قیدی نمبر 420 روز چاول کھاتے ہیں، روز چھوٹا گوشت پک کر آرہا تھا، 11 دن کے کھانے کا  مینیو قوم کے سامنے رکھا ۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ  مریم صفدر ابو بچاؤ تحریک چلا رہی ہے ،  یہ ریجکٹڈ بھی ہیں نگلیکٹڈ بھی ہیں اور ایفکٹیو بھی ہیں ، بے چارہ بل گیٹس بھی پریشان ہو گیا، کہ ابھی وہ فونٹ نہیں آیا جو انہوں نے رکھ دیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر نے کہا تھا کہ لندن تو دور میری تو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ، پھر وکیل نے عدالت کے سامنے ساری پراپرٹیز کی تفصیلات پیش کیں ،پانامہ ایشو پر ججز نے ان کی اچھی خاصی کلاس لی تھی،بیگم صفدر اعوان نے اداروں پر حملے کئے۔