Friday, May 10, 2024

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب سے 24 دسمبر تک جواب طلب

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب سے 24 دسمبر تک جواب طلب
December 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ  میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کےپاسپورٹ واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے 24 دسمبر تک  کی مہلت دے دی ۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  کیس کی سماعت کی ، مریم نواز شریف کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ  والد کی طبیعت سخت خراب ہے ،دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ، عدالت پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی تھی ، عدالت نے  ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست  پر سات روز میں وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ۔