Monday, May 13, 2024

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی
February 3, 2020
لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی عدم دستیابی  کے باعث سماعت بغیر کارروائی  کے غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کی گئی ۔  لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس چودھری مشتاق احمد رخصت پر ہیں۔ گزشتہ سماعت پر  عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز باہرکیوں جانا چاہتی ہے ،  جس پر وکیل نے بتایا کہ مریم کے والد سخت بیمار ہیں  ، دیکھ بھال کے لئے جانا چاہتی ہیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا  ان کے والد کی دیکھ بھال کے لئے  وہاں کوئی ور موجود نہیں ہے  جس پر وکیل نے کہا کہ مریم نواز بیٹی ہیں اور یہ ان کا حق ہے کہ وہ اپنے والد کی دیکھ بھال کریں ۔

وفاقی کابینہ کا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار

مریم نواز کے وکلاء کی جانب سے  مزید تیاری کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے سماعت فروری کے پہلے ہفتے  تک کیلئے ملتوی کی تھی ۔ واضح رہے کہ مریم نواز پر چودھری شوگر ملز کیس میں کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں، مریم نواز نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے  رجوع کیا تھا ۔ سٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کو 7 کروڑ روپے کی گارنٹی ، ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے ، اپنا پاسپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جودیشل کے پاس جمع کرانے کے عوض ضمانت  دی تھی ۔