Friday, May 10, 2024

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرادیا

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرادیا
December 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرا دیا ،  مریم کی درخواست پر  مزید سماعت 26 دسمبر کو ہو گی ۔ مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، مریم نواز کی درخواست پر نیب  نے جواب جمع کرا دیا ۔ عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب  کیاتھا ، عدالت نے قراردیا کہ مریم نواز کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کا کیس چھبیس دسمبر کے لیے فکس ہے  ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پاسپورٹ واپس لینے کی مریم نواز کی درخواست بھی چھبیس دسمبر کو سنیں گے  ، مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیارکیاتھا کہ والد کی طبیعت سخت خراب ہے ، والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سےنکالنےکا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکی درخواست پرمزید  سماعت چھبیس دسمبر کو ہوگی۔