Wednesday, May 8, 2024

مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
September 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن میں مریم نواز  کو پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سوال  کیا کہ کیا مریم نواز کے نائب صدارت کےعہدہ کا الیکشن ہوا؟،وکیل ن لیگ  کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو تعینات کیا گیا ان کےعہدے کا الیکشن نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے وکیل حسن مان نے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت نہیں رکھ سکتا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی فیصلہ الیکشن ایکٹ نافذ ہونے سے پہلے کا ہے ، الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کميشن نے مريم نواز پارٹی عہدہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرليا۔