Tuesday, April 16, 2024

مریم نواز کی والد کیساتھ بیرون ملک جانےکی خواہش دم توڑ گئی

مریم نواز کی والد کیساتھ بیرون ملک جانےکی خواہش دم توڑ گئی
November 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کی والد کے ساتھ بیرون ملک جانے کی خواہش دم توڑ گئی، پاسپورٹ عدالتی تحویل سے واپس لینے کیلئے فوری درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف کی صحت کی صورتحال دیکھ کر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ، قانونی ٹیم نے مریم نواز کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد کی دیکھ بھال کی غرض سے ان کے ساتھ لندن جانے کے لئے قانونی ٹیم سے بات چیت کی جس پر انہیں مشورہ دیا گیا کہ آپ کی بہن اور دونوں بھائی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں، فوری طور پر عدالت سے ریلیف ملنے کا امکانات کم ہیں، مشاورت کے بعد تاحال قانونی ٹیم کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت نہیں کی گئی۔