Friday, May 17, 2024

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر پتھراؤ میں استعمال گاڑی کا سراغ لگا لیا

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر  پتھراؤ میں استعمال گاڑی کا سراغ لگا لیا
August 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز)92 نیوز نے مریم نواز کی نیب پیشی پر پتھراؤ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا کھوج لگا لیا،جو رجسٹرڈ کسی اور کے نام پر لیکن استعمال کوئی اور کر رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد افتخار چھچھڑ کی ملکیت ہے۔

مریم نواز کی نیب پیشی پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا معاملہ ، 92 نیوز نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پتھراؤ کے لئے استعمال ہونے گاڑی کے مالک کا سراغ لگا لیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب آفس کے سامنے پتھروں کے ذخیرے والی گاڑی ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد افتخار چھچڑ کی ملکیت ہے جبکہ گاڑی نمبر ایل زیڈ 6000 رضوان ستار مرزا کے نام پر رجسٹرڈ ہے جبکہ زیر استعمال افتخار چھچڑ کے ہے، جو اوکاڑہ کی تحصیل بصیر پور سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق محمد افتخار چھچھڑ نے ماتحت عدالت سے ضمانت کروا کے گاڑی اپنے وکیل کے ہمراہ ایس پی صدر انوسٹی گیشن لاہوردفتر پیش کر دی، مریم نواز کی گزشتہ پیشی پر اس گاڑی میں بھی پتھر رکھ کر لائے گئے جس سے نیب دفتر کے باہر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔