Wednesday, April 24, 2024

مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کا کیس، رانا ثناء اللہ ، صفدر اعوان و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کا کیس، رانا ثناء اللہ ، صفدر اعوان و دیگر کی ضمانتوں میں  توسیع
October 20, 2020

لاہور (92 نیوز) مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کے کیس میں رانا ثناء اللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔

 انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں  کیپٹن ریٹائرڈصفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

رانا ثناءاللہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور  رانا ثنااللہ  کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیئے کہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی کارروائی ہے۔

انسداددہشت گردی عدالت جج سجاد حسین نے رانا ثناءاللہ ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت میں 23 اکتوبر توسیع کردی ، میڈیا سے بات چیت میں کیپٹن ریٹائرصفدرنے کہا کہ ہم نسلوں سے مزارات کااحترام کرنے والے لوگ ہیں،ماں کواستدعاکرنا جرم ہے تویہ جرم کرتے رہیں گے۔

ملزمان پر مریم نواز کی نیب لاہورمیں پیشی کے موقع پر خلاف قانون اقدامات کرنے کا الزام ہے ،  ایف آئی آر میں ملزمان پر قومی املاک کو نقصان پہنچانے، جلاؤ گھیراؤکے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔