Friday, May 17, 2024

مریم نواز کی نیب میں طلبی پر لاکھوں کارکن بھی ساتھ جائیں گے ، فضل الرحمان

مریم نواز کی نیب میں طلبی پر لاکھوں کارکن بھی ساتھ جائیں گے ، فضل الرحمان
March 21, 2021

لاہور (92 نیوز) فضل الرحمان کا کہنا ہے مریم نواز کی نیب میں طلبی پر لاکھوں کارکن بھی ساتھ جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں ن لیگ کی سینئر قیادت سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹ میں موجودہ سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم کا آئندہ کا لائحہ عمل اور اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔

اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے  گفتگو میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر انہیں کی جماعت کا ہو گا  ، پیپلز پارٹی سے یہ بات طے  تھی کسی کے ہارنے یا جیتنے سے فیصلے تبدیل نہیں ہوتے۔

حمزہ شہباز سے اختلافات کے سوال پر  مریم نواز کا کہنا تھا ایسے خبریں شرمناک ہیں۔

ادھر مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر پی ڈی ایم میں اختلافات کی تردید کرتے رہے، بولے ہم سب ایک ہیں اور ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔  

دوسری طرف حمزہ شہباز بھی اہم سیاسی بیٹھک میں شرکت کیلئے جاتی امراء پہنچے تاہم میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔