Saturday, April 27, 2024

مریم نواز کی نام ای سی ایل سے نکالنے  ، پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج

مریم نواز کی نام ای سی ایل سے نکالنے  ، پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج
February 25, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی نام ای سی ایل  سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج ہو گی ۔ مریم نواز کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ابو کی طبیعت سخت خراب ہے، تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا  حصہ بنانے پر نیب جواب داخل کریگاْ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا  حصہ بنانے پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے ۔