Friday, April 26, 2024

مریم نواز کی ن لیگ کی نائب صدارت کا معاملہ، ن لیگ نے جواب جمع نہ کرایا

مریم نواز کی ن لیگ کی نائب صدارت کا معاملہ، ن لیگ نے جواب جمع نہ کرایا
June 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز  کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کے  معاملہ  پر ن لیگ کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا، الیکشن کمیشن نے  آئندہ سماعت تک جواب مانگ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما ملائیکہ بخاری کہتی ہیں آج ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں یوٹرن لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے کیس پر سماعت کی ، مریم نواز اور ن لیگ کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،  تحریک انصاف کے چار ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مریم نواز اور ن لیگ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ن لیگ کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا۔ وکیل ن لیگ کا کہناتھا کہ ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں ملی ، کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے،مریم نواز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی فراہم کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو پٹیشن کی کاپی  اور ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی،کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی گئی۔ https://www.youtube.com/watch?v=GD_4YPynEfo تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری ملائیکہ بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کیس میں بہت دلچسپ چیز سامنے آئی۔ ن لیگ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں یوٹرن لیا۔ فرخ حبیب کہتے ہیں آج مریم نواز کو نائب صدر ماننے سے ہی انکار کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کل رائیونڈ کے اندر کرپشن کی کٹھ پتلیوں کی ملاقات ہوئی مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری دونوں مل کر ابو بچاو مہم چلا رہے ہیں۔