Sunday, September 8, 2024

مریم نواز کی طرف سے شریف فیملی کو دیئے گئے ظہرانے کے باعث ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ملتوی

مریم نواز کی طرف سے شریف فیملی کو دیئے گئے ظہرانے کے باعث ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ملتوی
July 10, 2016
لاہور(92نیوز)رائیونڈ جاتی امرا میں وزیراعظم  نواز شریف  کو  ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ظہرانہ دیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور شریف فیملی کے ارکان نے شرکت کی ظہرانے کے باعث نون لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کی خوشی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جاتی امرا  میں ظہرانہ دیا جس میں میاں نواز شریف، بیگم کلثوم نواز، وزیراعظم کی والدہ بیگم مسز شمیم، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، کیپٹن صفدر، مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء اور ان کے سسرال، وزیراعظم کے بھتیجے یوسف عباس سمیت دیگر عزیزواقارب نے شرکت کی۔ پُرتکلف ظہرانے میں مہمانوں کی تواضع مختلف کھانوں سے کی گئی جبکہ وزیراعظم نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سادہ کھانا کھایا جس میں ابلی سبزیاں، سلاد اور سوپ شامل تھا۔ رائیونڈ میں وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس طلب کر رکھا تھا جو تقریب کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔