Monday, May 13, 2024

مریم نواز کی طبیعت ناساز ، سیاسی سر گرمیاں منسوخ کر دیں

مریم نواز کی طبیعت ناساز ، سیاسی سر گرمیاں منسوخ کر دیں
March 28, 2021

لاہور (92 نیوز) نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی ، انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے  کہ مریم نواز کو تیزبخار اور گلے میں شدید درد ہے، ڈاکٹرز نے انہیں  آرام کا مشورہ دیا ہے، مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے۔

ادھر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں ، انہوں نے بھی  سیاسی سرگرمیاں  ترک کر دی ہیں ، مولانا کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ۔