Saturday, April 27, 2024

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت اٹھائیس اپریل تک ملتوی

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت اٹھائیس اپریل تک ملتوی
April 7, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت اٹھائیس اپریل تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ مریم نواز کے جواب پڑھنے کے لیے مہلت دی جائے۔ مریم نواز نے جواب میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کا موقف سننے کے بعد ضمانت منظور کی تھی۔

نیب نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہائی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں ، وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، جلد سیاسی میدان میں نظر آئیں گی۔ باجی فردوس اپنی ہڈیوں کا خیال کریں۔

درخواست پر مزید سماعت اٹھائیس اپریل کو ہو گی۔