Sunday, May 12, 2024

مریم نواز کی ضمانت منسوخی اور نیب طلبی معاملہ پر وکلاء سے طویل مشاورت

مریم نواز کی ضمانت منسوخی اور نیب طلبی معاملہ پر وکلاء سے طویل مشاورت
March 20, 2021

لاہور (92 نیوز) مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی اور نیب طلبی کا معاملہ، ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے وکلاء سے طویل مشاورت کی۔

قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز سے ملاقات کی جس میں عدالت اور نیب طلبی کے معاملات زیر بحث آئے۔ وکلا نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت منسوخی کے نوٹس پر بھی مریم نواز کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ وکلاء سے مشاورت کے بعد نیب میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گی۔