Wednesday, April 24, 2024

مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگی وفد نوڈیرو پہنچ گیا، بلاول بھٹو نے استقبال کیا

مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگی وفد نوڈیرو پہنچ گیا، بلاول بھٹو نے استقبال کیا
December 27, 2020

لاڑکانہ (92 نیوز) مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگی کا 9 رکنی وفد نوڈیرو پہنچ گیا، بلاول بھٹو، آصفہ زرداری، فریال تالپور نے استقبال کیا۔

پیپلزپارٹی آج پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دے گی۔ چیئرپرسن پیپلزپارٹی دختر بھٹو محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی آج منائی جا رہی ہے اسی مناسبت سے گڑھی خدا بخش میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

جلسے میں اپوزیشن جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ ن لیگ کی رہنما مریم نواز بھی لاڑکانہ موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی ڈی ایم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔