Friday, May 17, 2024

مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، ملکی صورتحال پر گفتگو

مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، ملکی صورتحال پر گفتگو
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)اسلام آباد میں مریم نواز کی زیر صدارت نون لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں  ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق امور زیر غور آئے، مسلم لیگ ن کے کل کے یوم تاسیس کی تیاریوں اور مریم نواز کے خطاب کے خدوخال پر مشاورت کی گئی۔

ادھر پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے سخت شرائط کے بعد بھی مریم نواز کو بلاول بھٹو سے امیدیں ہیں، مریم نواز کا کہنا ہے غیر مصدقہ اطلاعات پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتی، جب تک بلاول بھٹو یا ان کی پارٹی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آتا ردعمل نہیں دوں گی۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ نواز شریف اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک ان کا علاج مکمل نہیں ہوجاتا۔