Wednesday, May 8, 2024

مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرنیوالا لاہورہائیکورٹ کا بینچ تبدیل

مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرنیوالا لاہورہائیکورٹ کا بینچ تبدیل
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرنیوالا لاہورہائیکورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواستیں لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس طارق سلیم پرمشتمل 2 رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا۔ مریم نواز کی جانب سے دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ مریم نواز نے موقف اپنایا کہ سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیرقانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہے، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مریم نواز کا موقف تھا دائر درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لئے 1 بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا 20 اگست 2018 کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔