Thursday, April 25, 2024

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
October 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی ہو گئی ،نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ  اسپیشل پراسیکیوٹر نیب  اسلام آباد میں  میں مصروفیت کےباعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔ مریم نواز کی درخواست ضمانت پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،  عدالت  نے وکلاء کو کل بحث کے لئے طلب کرلیا۔ مریم نواز کی جانب سے ضمانت کیلئے درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  والد کی طبیعت ناساز ہے ، وہ شدید علیل اور زیر علاج ہیں تیمار داری اور دیکھ بھال کے لئے ان کے پاس میری موجودگی ضرور ہے ، لہذا عدالت  ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے ۔ مریم نواز شریف کو العزیزیہ کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی ۔ مریم نواز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں ۔