Thursday, April 18, 2024

مریم نواز کی جلدبازی ، اپنی ہی حکومت کا کچا چٹھہ کھول دیا

مریم نواز کی جلدبازی ، اپنی ہی حکومت کا کچا چٹھہ کھول دیا
July 26, 2019
لاہور (92 نیوز) مریم نواز نے جلد بازی میں اپنی ہی حکومت کا کچا چٹھہ کھول دیا ۔ ن لیگی حکومت کی ناقص کارکردگی سے متعلق ورلڈبینک کی رپورٹ موجودہ حکومت کی سمجھ کر شیئر کر دی۔ ایک روز قبل اپوزیشن کی حکومت مخالف ریلی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی زبان ایسی پھسلی کہ خود ہی گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔ بات اسی پر ہی بس نہیں ہوئی مریم نواز نے سوچے بغیر ہی اپنی ہی جماعت کو نشانے پر لے لیا۔ صرف ہیڈ لائن دیکھی اور پھر اپنی ہی جماعت کی حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے دیا۔ مریم نواز نےانگریزی اخبار کی خبر کے اندر رپورٹ کی تاریخ نہ دیکھی، صرف ہیڈلائن پڑھی اور پھر آؤ دیکھا نہ تاؤ جھٹ پٹ نااہل اور نالائق  کی گردان کر دی۔ ورلڈ بینک کی مسلم لیگ ن  کے دورکی رپورٹ میں  لکھا گیا تھا کہ حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مریم نواز نے ٹویٹ تو کر دیا مگر میڈیا پر نااہل اور نالائق کے ہدف کا پتہ چلا تو نادم ہونے پر مجبور ہو گئیں۔ مریم نواز نے بغیر ریسرچ کی گئی غلطی کا احساس ہونے پر ورلڈ بینک کی رپورٹ پر کیے گئے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔