Thursday, May 9, 2024

مریم نواز کی تقریر پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جانا چاہئے ، شیخ رشید

مریم نواز کی تقریر پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جانا چاہئے ، شیخ رشید
September 28, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کی تقریر پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جانا چاہئے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا مریم نواز نے ساری تقریر عدلیہ، عاصم باجوہ اور شیخ رشید کے خلاف کی ہے۔ شہباز شریف کے جیل جانے کا پہلے ہی بتا دیا تھا۔ شہباز شریف پر کیسز اتنے خوف ناک ہیں کہ انکا سیاسی مستقبل ختم ہو سکتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا میرے دس قومی سلامتی کے سوال ہیں، جنہیں مریم لغو کہتی ہیں۔ میرا کوئی رشتہ دار کرپشن کا شکار نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا بچوں کا لحاظ کرتا ہوں میرے خلاف یہی زبان استعمال ہوتی رہی تو میں چپ نہیں رہوں گا۔ ن سے ش ضرور نکلے گی۔ دسمبر میں جھاڑو پھرے گا۔ ایک بار پھر سے جیلیں با رونق ہوں گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سال تک این آر او کے بھوکے لوگ چپ رہے، جب این آر او نہیں ملا تو انکا بیانیہ سامنے آ گیا۔ اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو اسکے ذمہ دار یہ سی پیک کے دشمن ہوں گے۔