Sunday, May 12, 2024

مریم نواز کی بیماری سامنے نہیں آئی ، ابھی آرام کرنے کی بات سامنے آئی ہے ، فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کی بیماری سامنے نہیں آئی ، ابھی آرام کرنے کی بات سامنے آئی ہے ، فردوس عاشق اعوان
March 31, 2021

لاہور (92 نیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے ابھی مریم نواز کی بیماری سامنے نہیں آئی، ابھی صرف آرام کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان  نے کہا مریم نواز کی بیماری ایسی نہیں کہ باہر جاکر علاج کی ضرورت پڑے۔ نون لیگ چالیس سال اقتدار میں رہی لیکن ایک اسپتال نہیں بنا سکی۔ ببلو ڈبلو اسپیشل بچے ہیں جو اپنے مفاد سے آگے نہیں سوچتے۔ جعلی راجکماری نے اپنا معالج بھی امپورٹڈ رکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میچ کھیلنے کیلئے اپنی گیارہ رکنی ٹیم تو پوری کرے، پھربزدار کو ہٹانے کی بات کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کی حکومت کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ انھوں نے اپنے ہی لوگوں کا احتساب بلا امتیاز کیا۔