Thursday, April 25, 2024

مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی استدعا پر نیب سے جواب طلب ‏

مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی استدعا پر نیب سے جواب طلب ‏
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی  بیرون ملک اپنے والد کی عیادت کے لئے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے  نیب سے جواب طلب کرلیا۔ مریم نواز کی جانب سے  استدعا کی گئی کہ نواز شریف کے ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کا کہا ہے ، پہلے ہی والدہ کو بستر مرگ پر  چھوڑ کر واپس آئی اور کھو چکی ہوں ، عدالت سے صرف ایک بار چار یا چھ ہفتوں کے لیے باہر جانے کی استدعا ہے ۔ مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ  اجازت دی جائے مریم نواز جا کر اپنے والد کا علاج کروا سکیں ہر قسم کی گارنٹی دیتے ہیں کہ مریم  واپس آ جائیں گی ۔ نیب پاسیکیوٹر نے  درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے  کہا کہ مریم  نواز سزا یافتہ ہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ عدالت نے میاں نواز شریف کی رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا اور مزید سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔