Monday, May 13, 2024

مریم نواز کہہ رہی ہیں، عمران خان کو ہٹاؤ اور مجھے لاؤ، شیخ رشید

مریم نواز کہہ رہی ہیں، عمران خان کو ہٹاؤ اور مجھے لاؤ، شیخ رشید
November 12, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مریم پہلے فوج سے مداخلت نہ کرنے کا کہتی ہیں، اب کہتی ہیں، عمران خان کی حکومت کو ہٹاؤ، یہ ان کے بیان کی نفی ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا مریم نواز کہہ رہی ہیں، عمران خان کو ہٹاؤ اور مجھے لاؤ۔ 20 فروری تک پارٹی ان کے ساتھ نہیں رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر بھی گلگت بلتستان میں حکومت نہیں بنا سکتیں، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔