Sunday, September 8, 2024

مریم نواز کہتی ہیں کہ نوازشریف نے توفیصلہ مانا مگرعوام نے غلط فیصلہ مسترد کردیا

مریم نواز کہتی ہیں کہ نوازشریف نے توفیصلہ مانا مگرعوام نے غلط  فیصلہ مسترد کردیا
September 11, 2017

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازوالدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم توچلارہی ہیں مگر ان کی سوئی ابھی تک نااہلی کے فیصلے کی مذمت پراٹکی ہوئی ہے۔ کہتی ہیں نوازشریف نے توفیصلہ مانا مگرعوام نے غلط  فیصلہ تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔

مریم نواز نے لاہورمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ نااہلی کے فیصلے کاباربارذکرکرتیں اور اسے تنقید کانشانہ بناتیں۔ کہا نوازشریف نے جوراستہ چنا وہ بہت مشکل ہے۔

 ان کے خلاف مقدمہ پاناما پرچلا مگرفیصلہ اقامہ پرآیا،،، اب خلق خداکے فیصلے کا وقت آگیا

 ایک طرف تومریم نوازنے کہا وہ سیاست میں آنے والی خاندان کی پہلی خاتون ہیں مگرساتھ ہی

بارباراپنی والدہ کی آمریت کے خلاف سیاسی جدوجہد کا کریڈت لیتی رہیں۔

کہا والدہ نے ڈکٹیٹرکواس وقت للکاراجب لوگ گھروں میں چھپے ہوئے تھے۔

نااہل قرارپانے والے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نےدعویٰ کیا سترہ ستمبرکو این اے ایک سوبیس میں شیردھاڑے گا۔ اس روز عوام مہروں سے یہ ضرورپوچھیں کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیاکیااب وہ اپنی نااہلی کوتسلیم کریں گے؟