Sunday, September 8, 2024

مریم نواز کہتی ہیں کہ دھرنا چلا، پاناما اورنہ ہنگامہ اقامہ چل گیا

مریم نواز کہتی ہیں کہ دھرنا چلا، پاناما اورنہ ہنگامہ اقامہ چل گیا
August 31, 2017

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرناچلا، پاناما اورنہ ہنگامہ اقامہ چل گیا۔ نااہلی اوراہلیت کافیصلہ سترہ ستمبرکو عوام  کی جی آئی ٹی کرے گی۔ مشرف نے آئین توڑا لیکن وہ بے گناہ ٹھہرا۔

لاہورمیں خواتین  کے ورکرزکنونش سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےنوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پرایک بارپھرسوال اٹھادیئے۔

کہا ملک ترقی کررہاتھا،مسائل کم ہورہے تھےتوترقی کو کیوں روکاگیا؟ نااہلی کافیصلہ دینے والے چھپ گئے،نوازشریف سینہ تان کرکھڑاہے۔

مریم نواز نے پہلی بار ڈان لیکس کابھی ذکرکیا اورکہا  کہ اپنے والد کا ساتھ دینے پر مجھے ڈان لیکس  کاذمہ دارقراردیاجاتاہے۔

مریم نواز نے مخالفین کو بھی خوب لتاڑا کہا مشرف نے آئین توڑالیکن آج اسےبےگناہ قراردےدیا گیا۔

انہوں نے ضمنی الیکشن میں بھی عوام سے امیدیں باندھ لیں اوردعویٰ کیانااہلی کے بعد ہمارے لئے لوگوں کی ہمدردیاں بڑھ گئیں۔ نوازشریف کی نااہلی اوراہلیت کافیصلہ کوئی اورنہیں عوام کرینگے۔