Saturday, April 20, 2024

مریم نواز کھوکھر پیلس میں بھارتی سے ملیں ، شہباز گل نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

مریم نواز کھوکھر پیلس میں بھارتی سے ملیں ، شہباز گل نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا
October 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، کہا کہ مریم نواز کھوکھر پیلس میں بھارتی سے ملیں۔

شہباز گل نے نواز شریف پر لندن کے ایک سفارتخانے میں خفیہ ملاقاتوں کا بھی الزام عائد کر دیا ، کہا کہ  پاکستان مخالف پراپیگنڈہ نہیں بکے گا۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھرنے شہباز گل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔