Sunday, May 12, 2024

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور
May 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کو پارٹی  عہدے سےہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ۔ مریم نواز کیلئے پھر مشکلیں بڑھنے لگیں، مریم نواز کو پارٹی  عہدے سےہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست الیکشن کمیشنر نے سماعت کیلئے منظور کر لی ۔ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو 17 جون کیلئے نوٹس جاری کردیا، وکیل حسن مان نے  مریم نواز کو ہٹانے کیلئے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا  کہ  سزا معطلی کا مطلب یہ نہیں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ختم ہوگیا ، مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار تحریک انصاف کے وکیل حسن مان نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کو نیب کورٹ 7 سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا دے چکی ہے، مریم نواز آئین اور قانون کے مطابق عہدہ نہیں رکھ سکتیں۔ تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آبا ہائی کورٹ نے مریم نواز کی سزا معطل کی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ختم ہوگیا، سپریم کورٹ کے کئی فیصلے اس حوالے سے موجود ہیں، انہوں نے نواز شریف کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے استدعا کی کہ مریم نواز کو ن لیگ کی نائب صدارت کے عہدہ سے ہٹایا جائے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے، مریم نواز کو 17 جون کا نوٹس جاری کر دیا۔