Saturday, April 20, 2024

مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع
May 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)تحریک انصاف نے ن لیگ کی مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔ درخواست میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کو آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو ٹیسٹ ٹیوب لیڈرز قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کاعہدہ مریم نواز کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، تحریک انصاف نے مریم  کو پارٹی عہدہ دیے جانے کےخلاف الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی۔

ڈان لیکس پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہئے تھی ، مریم نواز

پی ٹی آئی رہنماوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں ، عدالت نے مریم کو عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا اور پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا سیاسی جماعتوں کا پورے سیاسی نظام پر اثررسوخ ہوتا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سے تعیناتی کالعدم دینے کی استدعا کردی اور کہا گیا کہ پارٹی صدر کی عدم دستیابی پرمریم نواز قائم قام صدر کے اختیار استعمال کریں گی۔ درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن تقرری پر الیکشن کمیشن سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مفصل ذکر بھی موجود ہے ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر قیادت کا فقدان ہے ، نااہل شخص کو پارٹی عہدہ دے کر مسلم لیگ ن کیا پیغام دینا چاہ رہی ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو ٹیسٹ ٹیوب لیڈرشپ نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ آج 4 ارکان قومی اسمبلی نے اپنے پارٹی منشور کو آگے بڑھاتے ہوئے درخواست دائر کی ، جو شخص 62،63 پر پورا نہیں اترتا وہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا، مریم نواز پاکستان کے اداروں کو متنازعہ بناتی رہی ہیں۔ احتساب عدالت نے مریم کو نیب کی سیکشن بارہ اے کے تحت  جعلی کیلبری فاؤنٹ کی مد میں ایک سال اور معاونت جرم میں مجموعی طور پر سات سال قید بامشقت   اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی تھی ۔ بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی جس پر ان کی سزا معطل کر دی گئی تھی ۔