Friday, May 3, 2024

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر نامزد کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے ، شاہ محمود قریشی

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر نامزد کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے ، شاہ محمود قریشی
May 5, 2019
 ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر نامزد کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کے لیے ضمانت دی گئی - سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف 7 مئی کو ازخود گرفتاری دے دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں بھی آئی ایم ایف کے پاس گئیں ، ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے طعنے دینے والے کیا خود آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا - ناجائز منافع خوری پر ضلعی انتظامیہ کو حرکت میں آنا چاہیئے – ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی واپسی کا مسلم لیگ ن کو علم ہو گا۔ انہوں نےمزید کہا مسلم لیگ ق نے نئے بلدیاتی نظام پر کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا بلکہ مسلم لیگ ق کے ارکان نے نئے بلدیاتی نظام کی قانون سازی پر ووٹ دیا ہے -  اسد عمر سے متعلق بولے کہ یہ تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہمیشہ ان کی خدمات کا معترف رہا ہوں۔ میرا پارٹی میں کوئی گروپ نہیں ہے، میرا گروپ پاکستان تحریک انصاف ہے- شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ این آر او پر رونے کی ضرورت نہیں ہے - این آر او کا اردو میں مطلب نہ رو ہے - جہانگیر ترین سے ملاقات کے سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی جہانگیر ترین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔