Friday, April 26, 2024

مریم نواز کو رہائی کا پروانہ مل گیا ، ضمانت کی درخواست منظور

مریم نواز کو رہائی کا پروانہ مل گیا ، ضمانت کی درخواست منظور
November 4, 2019
لاہور  ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا پروانہ تھما دیا ، عدالت نے 31 اکتوبر کو محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا جس میں انہیں ضمانت پر رہائی دے دی گئی ۔  مریم نواز کی درخواست ضمانت پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی  میں دو روکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔ عدالت کا فیصلہ 24صفحات پرمشتمل ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ۔عدالت نے مریم نواز کو 7 کروڑ روپے کی گارنٹی ، ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دی  جبکہ مریم نواز کو اپنا پاسپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جودیشل کے پاس جمع کرانے کا بھی حکم دیا ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مریم نواز کی جانب سے اپنے والد کی تیمارداری کی درخواست پر زور نہیں دیا گیا، اسی نکتے پر انسانی ہمدردی کی درخواست کو بغیر کارروائی کے نمٹا دیا گیا، چودھری شوگر ملز کیس میں کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں ، ان الزامات پر مزید تفتیش درکار ہے ،  نیب اپنی تفتیش مکمل کرکے ٹرائل عدالت میں ثابت کرے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ خاتون ملزمہ کو قانون میں ضمانت کے لئے رعایت حاسل ہے ، کسی معاملے پر پہلے انکوائری نہ ہو تو دوبارہ ہو سکتی ہے ، مریم نواز نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا،سپریم کورٹ نے مریم نواز کے اثاثہ جات سے متعلق جے آئی ٹی کو رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی تھی،جے آئی ٹی نے تحقیقات کرکےسپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی،اس رپورٹ میں چودھری شوگر ملز کاتذکرہ نہیں تھا۔