Friday, April 19, 2024

مریم نواز کو بیمار والد کے ساتھ سروسز اسپتال میں رہنے کی اجازت مل گئی

مریم نواز کو بیمار والد کے ساتھ سروسز اسپتال میں رہنے کی اجازت مل گئی
October 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) مریم نواز کو بیمار والد کے ساتھ سروسز اسپتال میں رہنے کی اجازت مل گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجازت دی۔مریم نواز کو والد کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہنے کی اجازت دی گئی۔ سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کی بھگڑتی سنبھلتی صحت کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے صحت کی تمام تر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔  وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزارنے کی اجازت دی جائے۔ ادھر نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہو کر ایک بار پھر سے 6000 پر آگئے۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نئی ادویات شروع کردی ہیں، امید ہے پلیٹ لیٹس کا تسلسل برقرار ہو جائیگا۔ دوسری جانب نواز شریف کے علاج کے لیے انکے ذاتی معالج کو باقاعدہ میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عدنان سمیت 4 مزید معالج بورڈ کا حصہ بن گئے۔ محکمہ صحت نے نئے بورڈ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سروسز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا نواز شریف کا علاج مشکل مرحلے میں ہے۔ حکومت نے نواز شریف کی صحت کے معاملے میں غفلت برتری ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بڑے بھائی سے ملاقات کیلئے ایک بار پھر اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے تین گھنٹے تک نواز شریف سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں نے انہیں تمام رپورٹس سے بھی آگاہ بھی کیا۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف اسپتال سے روانہ ہو گئے۔