مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا
لاہور (92 نیوز) مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز نے سکردو سے اسلام آباد واپسی پر ٹیسٹ کروایا تھا۔
ترجمان ن لیگ کے مطابق ٹیسٹ کروانے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں۔
مسلم لیگی رہنماء مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروائے۔