Monday, May 13, 2024

مریم نواز کا کل سے ’’شیر جوان تحریک ‘‘شروع کرنے کا اعلان

مریم نواز کا کل سے ’’شیر جوان تحریک ‘‘شروع کرنے کا اعلان
October 31, 2020

لاہور (92 نیوز) مریم نواز نے کل سے ’’ شیر جوان تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ کہا کہ  یہ نوجوانوں کی تحریک ہے جو قوم کے بازو، قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔

مریم نواز شریف نے اپنے  ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  آپ کے بزرگ قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے، آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کیلئے میدان میں آنا ہے۔