Saturday, April 20, 2024

مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا

مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا
November 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔ مریم  کے وکلاء نے ان کا پاسپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرایا ۔ مریم ناوز کا پاسپورٹ بذریعہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل برانچ میں جمع کرایا گیا ، پاسپورٹ  اور زر ضمانت 7 کروڑ کی اسکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منظور ہو گا جس کے عوض انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت میں مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکاری جاری کی جائے گی ۔