Friday, May 3, 2024

مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کا عہدہ ملنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کا عہدہ ملنے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
May 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کیلئے نئی مشکل آ گئی۔ پارٹی کی نائب صدارت کا عہدہ ملنے کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کےلیے مقرر ہو گئی۔ سماعت 27 مئی کو صبح 10 بجے کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست جمع کرانے والے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری ، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ فرخ حبیب کہتے ہیں مریم نواز سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کی اہل نہیں۔ مریم نواز بھی یقیناً بلاول بھٹو کی طرح وراثت میں سیاسی جماعت چاہتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکراپنا موقف پیش  کریں گے۔