Tuesday, April 23, 2024

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ
December 18, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بیرون ملک اڑان کی اجازت مل پائے گی یا نہیں؟ فروغ نسیم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کےاجلاس میں معاملے پر غور کیا گیا۔ بیرسٹر شہزاد اکبراور مریم نواز کے نمائندے عطاء تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کےدوران نیب نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنےکی مخالفت کر دی اور کہا مریم نواز نیب کو تحقیقات کیلئے مطلوب ہیں، وہ بیمار نہیں اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ مریم نواز کے نمائندے عطاء تارڑ نے اجلاس کے دوران موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کسی ادارے کو مطلوب نہیں، کسی عدالتی پیشی سے غیرحاضر بھی نہیں رہیں، انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینی چاہئے۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب حکام اور مریم نواز کے نمائندے عطاء تارڑ کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔